ہدایتکار رام گوپال ورما داؤد ابراہیم اورچھوٹا راجن کی دشمنی پر فلم بنائیں گے
فلم میں منموہن سنگھ، بال ٹھاکرے، ابو سلیم اور ارون گاؤلی کے کردار بھی شامل ہونگے، ورما
بالی ووڈ فلمساز رام گوپال ورما نے انڈرورلڈ کے موضوع پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔
رام گوپال ورما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہاہے کہ ان کی نئی فلم کا نام گورنمنٹ ہوگا اور اس کی کہانی داؤد ابراہم اور چھوٹا راجن کی علیحدگی کے بعد پیدا ہونے والی دشمنی پر ہوگی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہو دونوں مرکزی کرداروں داؤد ابراہیم اور چھوٹا راجن سمیت انیس ابراہیم ، چھوٹا راجن کی اہلیہ سجھاتا، مونیکا بیدی ، نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول ، سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ، بالاصاحب ٹھاکرے ، ابو سلیم اور گینگسٹر سے سیاستدان بننے والے ارون گاؤلی کے کرداروں پر بھی روشنی ڈالیں گے تاہم ان کی اس فلم سے بھارتی حکومت متاثر نہیں ہوگی۔