براک اوباما پہلی مرتبہ امریکی مسجد کا دورہ کریں گے
دورے کا اعلان امریکا میں مسلمان مخالف تقاریر میں اضافے کے بعد کیا گیا، وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ صدر براک اوباما بدھ کو پہلی مرتبہ امریکا کی کسی مسجد کا دورہ کریں گے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عقیدے کی آزادی کے دفاع کے مقصد سے کیے جانے والے اس دورے کا اعلان امریکا میں مسلمان مخالف تقاریر میں اضافے کے بعد کیا گیا، وائٹ ہاؤس کے ایک ذمے دار کے مطابق صدر اوباما بالٹی مور شہر میں اسلامک کمیونٹی کی مسجد کا دورہ کریں گے جہاں وہ مسلمانوں کے ساتھ مکالمے کے دوران اپنا موقف بھی پیش کریں گے، ذمے دار نے مزید بتایا کہ اوباما اس دورے کے دوران ہماری بنیادی اقدار کی اہمیت کو باور کرائیں گے۔