گلگت بلتستان کی 13 لاکھ آبادی کیلیے صرف 248 ڈاکٹرز

2249 ڈاکٹرز، 1264ڈینٹسٹ کی کمی، شہری علاج کیلیے دیگرعلاقوں میں جانے پرمجبور


شبیر حسین February 01, 2016
عالمی معیارکے مطابق 1000نفوس کیلیے2ڈاکٹرز، ایک ڈینٹسٹ اور8نرسز لازمی ہیں۔ فوٹو: فائل

گلگت بلتستان میں آبادی کے تناسب سے مجموعی طور پر 2249 ڈاکٹرز، 1264 ڈینٹسٹ اور9400 پیرامیڈیکل اسٹاف کی کمی کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس کودستیاب دستاویزکے مطابق گلگت بلتستان کی آبادی 13 لاکھ ہے تاہم علاقے میں اس وقت صرف248ڈاکٹرز، 34 ڈینٹسٹ اور1423پیرامیڈکل اسٹاف خدمات انجام دے رہے ہیں۔ عالمی معیارکے مطابق صحت کی بہترخدمات کی فراہمی کے لیے ہر 1000 نفوس کیلیے 2 ڈاکٹرز، ایکڈینٹسٹ اور 8 نرسز کا ہونا ضروری ہے تاہم گلگت بلتستان میں اس وقت5241افرادکے لیے ایک ڈاکٹر، 38240 افرادکے لیے ایک ڈینٹسٹ جب کہ 914 افرادکے لیے ایک پیرامیڈیکل اہلکار میسرہے۔

دستاویزکے مطابق248 ڈاکٹرز میں سے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعداد55، میڈیکل آفیسرزکی تعداد 172 جبکہ ایڈمنسٹریٹیو کیڈرزکی تعداد21ہے۔ دستاویزکے مطابق گلگت بلتستان میں 525مراکزصحت قائم ہیں جن میں 29 سی ایچ،6ڈی ایچ کیو،3آرایچ سی،23 بی ایچ یوز،44اے کلاس ڈسپنسریز،181سی کلاس ڈسپنسریز،79ایم سی ایچ سینٹرز، 112اے ایف پی،25 ایف اے پی ایم ایف، 23 ایف اے پی ایل جی اینڈآرڈی شامل ہیں۔

گلگت میں 5میڈیکل اسپیشلسٹ، 26میڈیکل آفیسرز اور14 ڈینٹل آفیسرز کنٹریکٹ پرکام کررہے ہیںجبکہ69میڈیکل اسپیشلسٹ، 56میڈیکل آفیسرز،9 ایڈمنسٹریٹیو کیڈرز کے آفیسران سمیت99پیرا میڈیکل اسٹاف کی پوسٹیں خالی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے سرکاری اورنجی اسپتالوں میں تشخیص اور علاج کی مناسب اورضروری سہولتیں میسر نہ ہونے کے باعث روزانہ سیکڑوں شہری ملک کے دیگر علاقوں میں جانے پرمجبور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں