امریکی جنگی بحری جہازوں کی بلا اطلاع آمد پر چین برہم

بغیر اطلاع کسی ملک کی حدود میں آنا اشتعال انگیزی اور غیر مناسب اقدام ہے، وزارت دفاع


INP February 01, 2016
بغیر اطلاع کسی ملک کی حدود میں آنا اشتعال انگیزی اور غیر مناسب اقدام ہے، وزارت دفاع۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: چینی وزارت دفاع نے امریکی جنگی بحری جہازوں کی بلا اطلاع زیشا جزیروں میں آمد کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ ژوجن نے کہا کہ امریکی جنگی بحری جہازوں کی طرف سے جان بوجھ کر اشتعال انگیز اقدامات کیے جارہے ہیں، کسی بھی ایک ملک کی جانب سے دوسرے ملک کی حدود میں بغیر اطلاع جنگی بحری جہازوں کا داخلہ انتہائی نامناسب اقدام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں