دیکھنا چاہتے ہیں کہ عزیر بلوچ کے خلاف کیا کارروائی ہوتی ہے خواجہ اظہار الحسن

اب جو بھی گینگز کے ذریعے سیاست کرے گا وہ کراچی کا دشمن ہوگا، رہنما ایم کیو ایم


ویب ڈیسک February 01, 2016
وزیراعلی سندھ حلف لینے کے بعد لیاری میں جاکرعزیرسے آشیربادلینے گئے تھے، خواجہ اظہار الحسن فوٹو: فائل

ABBOTABAD: ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن اور رہنما عدالتوں کا احترام کرتے ہوئے عدالتوں میں چلے جاتے ہیں لیکن دیکھنا چاہتے ہیں کہ عزیر بلوچ کے خلاف کیا کارروائی ہوتی ہے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا قتل عام کیاگیا، بھتہ عروج پر تھا، اربوں روپے کی لوٹ کھسوٹ کی گئی لیکن اب کراچی میں گینگسٹر پالیٹکس ختم ہوچکی ہے، اب جو بھی گینگز کے ذریعے سیاست کرے گا، وہ کراچی کا دشمن ہوگا۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ حلف اٹھانے کے بعد مزار قائد پر حاضری کے بجائے لیاری میں جاکر عزیر بلوچ سے آشیرباد لینے گئے تھے۔ ہماری جماعت کے کارکن اور رہنما تو عدالتوں کا احترام کرتے ہوئے عدالتوں میں چلے جاتے ہیں، دیکھنا چاہتے ہیں کہ عزیر بلوچ کے خلاف کیا کارروائی ہوتی ہے اور پیپلزپارٹی کیا ردعمل دیتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں