اپنے ہی لوگوں کیخلاف فوجی آپریشن کاراستہ روکیں گےعمران

آئینی ترامیم کرینگے،شمالی وزیرستان سمیت کسی جگہ فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرینگے.


INP November 04, 2012
آئینی ترامیم کرینگے،شمالی وزیرستان سمیت کسی جگہ فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کرینگے۔ فوٹو: فائل

تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ اقتدارمیں آکرملک میںاپنے ہی لوگوں کیخلاف فوجی آپر یشن کاراستہ روکنے کیلیے آئینی ترامیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملک میں شمالی وزستان سمیت کی بھی جگہ فوجی آپریشن کی حما یت نہیںکر ینگے۔

چیلنج کر تاہوںمجھ پر نٹیلی جنس اداروں سے ایک روپے بھی لینا ثابت ہوجائے تو میں سیاست چھوڑودں گالیکن ن لیگ کوآئی ایس آئی نے بنایا،شریف برادارن اصغرخان کیس میں بے نقاب ہوچکے اگرہم آئندہ انتخابات میں کسی چوراور ڈاکوئوںکوٹکٹ نہیں دینگے اورن لیگ اورپیپلزپارٹی سمیت کوئی سیاسی جما عت شکست نہیں دے سکتی،تحریک انصاف آج بھی اپنے نظر یے پر قائم ہے ،حکو مت بنانے کے لیے حکو مت کے اندر اور باہر کسی بھی جماعت سے اتحاد نہیں کر یں گے۔

ایک انٹرویومیں عمران خان نے کہا کہ میں اقتد ار کی نہیں بلکہ پاکستان کو بچانے کی جنگ لڑ رہاہوں اور صرف تحر یک انصاف ہی ملک میں تبدیلی لا سکتی ہے،کراچی سمیت پورے ملک میں حکمرانوں نے ملک مکائوکیاہے اورکر اچی میں حکو مت میں شامل جماعتیں اپنے جرائم پیشہ لوگوں کوتحفظ دہے رہے ہیں جس کی وجہ سے وہاں امن نہیں ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں