ہجرت کالونی میںچھاپہ ریلوے کی پٹریاں اورانجن پارٹس برآمد

کباڑی گرفتار، نگرانی کر رہے تھے،چوری میں ملوث ملازمین بھی پکڑینگے،ریلوے پولیس

کباڑی گرفتار، نگرانی کر رہے تھے،چوری میں ملوث ملازمین بھی پکڑینگے،ریلوے پولیس. فوٹو: فائل

ریلوے پولیس نے آرٹلری میدان تھانے کی حدود ہجرت کالونی میں ایک کباڑی کی دکان پر چھاپہ مار بھاری مالیت کی ریلوے کی پٹریاں اور ٹرین کے انجن کے قیمتی پارٹس برآمد کر لیے۔


ذرائع نے بتایا کہ جس مقام پر کباڑی کی دکان ہے وہاں کباڑیوں کی کئی دکانیں ہیں ریلوے پولیس گزشتہ کئی دنوں سے مذکورہ کباڑی کی دکان کی نگرانی کر رہی تھی گزشتہ شب جب پولیس کو ریلوے سامان کی فروخت کا یقین ہوگیا توچھاپہ مارکرکباڑی کو بھی گرفتارکرلیا ذرائع نے بتایا کہ ریلوے سامان چوری کر کے فروخت کرنے میں متعدد ریلوے ملازمین بھی ملوث ہیں جن کی گرفتاری آئندہ چند گھنٹوں میں عمل میں آجائے گی۔
Load Next Story