کراچی سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سری لنکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اے این ایف نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر چھاپہ مار کر ایک کنٹینر سے 21 کلو گرام ہیروئن برآمد کی۔

اے این ایف نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر چھاپہ مار کر ایک کنٹینر سے 21 کلو گرام ہیروئن برآمد کی۔ فوٹو؛ فائل

اے این ایف نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سری لنکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔


اینٹی نارکوٹکس فورس نے خفیہ اطلاع پر پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر چھاپہ مار کر ایک کنٹینر میں چھپائی گئی 21 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر کے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق ہیروئن کو بڑی نفاست کے ساتھ مہندی کے ڈبوں میں پیک کیا گیا تھا، کنٹینر سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔

اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ کنٹینر کو کراچی سے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے لئے بک کروایا گیا تھا، ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ گینگ کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔
Load Next Story