رینجرز کی عزیربلوچ سے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست

عزیر بلوچ سے مزید تحقیقات کےلئے مشترکہ ٹیم بنائی جائے گی جس کی سربراہی ایس پی لیول کے افسر کریں گے۔


ویب ڈیسک February 01, 2016
عزیر بلوچ سے مزید تحقیقات کےلئے مشترکہ ٹیم بنائی جائے گی جس کی سربراہی ایس پی لیول کے افسر کریں گے۔ فوٹو: فائل

رینجرز نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی درخواست محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار اور سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کے لئے رینجرز نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عزیر بلوچ سے مزید تحقیقات کےلئے مشترکہ ٹیم بنائی جائے گی جس کی سربراہی ایس پی لیول کے افسر کریں گے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے عزیر بلوچ سے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ عزیز بلوچ کو 30 جنوری کو کراچی میں داخل ہوتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں