بلوچستان فائرنگ اور بارودی دھماکے میں3ہلاک 2 زخمی

چاغی میں زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد، ڈاکٹرزکی ہڑتال 17ویں روز بھی جاری


INP/Numaindgan November 04, 2012
چاغی میں زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد، ڈاکٹرزکی ہڑتال 17ویں روز بھی جاری. فوٹو فائل

بلوچستان میں فائرنگ اور بارودی سرنگ دھماکے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

تربت سے 120کلو میٹر دوربلنگوردشت کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ٹھیلے والے کو قتل کردیا، ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے خیمے میں سوئے شخص کو مار ڈالا جبکہ ایک حملے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، موسیٰ خیل کے علاقے زمری میں جنازے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کا اہلکار عرفان زخمی ہوگیا، چاغی میں فرنٹیئر کور نے زیر زمین چھپایاگیا اسلحہ جس میں چار راکٹ لانچر، سات مارٹر بم، سات اسٹیشن گنیں، آٹھ دستی بم اور دیگر ہتھیار برآمد کر لیے۔ دریں اثنا ڈاکٹر سعید خان کے اغوا کے خلاف بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال 17ویں روز بھی جاری رہی جسکے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں