بچوں کو اسکول جانے سے خوفزدہ کرنے والوں کو شکست دیں گے وزیراعظم
دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور انتہا پسندی کیخلاف قومی عزم غیرمتزلزل ہے، نوازشریف
وزیراعظم نواز شریف نے كہا ہے كہ ملك سے دہشت گردی كا مكمل خاتمہ اور انتہا پسندی كے خلاف قومی عزم غیر متزلزل ہے لہٰذا ملك میں دہشت گردوں مكمل خاتمے تك آپریشن جاری رہے گا اور بچوں كو اسكول جانے سے خوفزدہ كرنے والوں كو شكست دیں گے۔
وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی میجر جنرل رضوان اختر اور وزیراعظم كے مشیر برائے قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ نے شركت كی، اجلاس میں دہشت گردوں كے خلاف آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایكشن پلان سمیت ملك میں امن و امان كی صورت حال كا تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ اجلاس كو قومی لائحہ عمل پر عمل درآمد كے مختلف مراحل كے بارے میں آگاہ كیا گیا، اجلاس نے جاری آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی كامیابیوں كو سراہا اور اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سانحہ چارسدہ كے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس کے شركا كو دہشت گردوں كی جانب سے افغان سرزمین استعمال كرنے كے شواہد بھی دكھائے گئے، اس كے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی آپریشن ضرب عضب كے حوالے سے شركا كو بریفنگ دی جب كہ اس موقع پرگفتگو كرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے كہا كہ دہشت گردوں كے خلاف قانون نافذ كرنے والے اداروں كی لازوال قربانیاں قابل ستائش ہیں، ملك میں دہشت گردوں مكمل خاتمے تك آپریشن جاری رہے گا اور بچوں كو اسكول جانے سے خوفزدہ كرنے والوں كو شكست دیں گے۔
وزیراعظم نے مزید كہا كہ دہشت گردی كا مكمل خاتمہ اور انتہا پسندی كے خلاف پوری قوم كا عزم غیر متزلزل ہے۔ وزیراعظم نے ملك كے كونے كونے سے دہشت گردی كے خاتمے كے پختہ عزم كا اعادہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ قومی لائحہ عمل پر كامیابی سے عمل درآمد ہر ایك کے لیے ضروری ہے، دہشت گردی اور انتہاء پسندی كے خلاف قومی عزم غیر متزلزل ہے اور ہمارے بچوں كو اسكول جانے سے خوفزدہ كرنے والوں كو شكست دی جائے گی۔