ایم کیو ایم کے تحت عوامی ریفرنڈم کرانے کی تیاریاں

قائد اعظم کا پاکستان یا طالبان کا، پر عوامی ریفرنڈم سے متعلق ملک بھرسے آنیوالی تجاویز پرغور.


Express Desk November 04, 2012
قائد اعظم کا پاکستان یا طالبان کا، پر عوامی ریفرنڈم سے متعلق ملک بھرسے آنیوالی تجاویز پرغور۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کا اہم اجلاس جمعے کی شب خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ہوا۔

جس میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیئرانیس احمد قائمخانی اور ڈاکٹر نصرت ، اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست عوامی نمائندوں اورایم کیو ایم کے تمام ونگزوشعبہ جات کے ذمے داروں نے شرکت کی، اجلاس میں قائد تحریک الطاف حسین کے حالیہ بیان کی روشنی میں ملک بھر میں ''قائداعظم کا پاکستان یا طالبان کا پاکستان'' کے عنوان سے عوامی ریفرنڈم کے انعقاد کے حوالے سے ملک بھرسے آنے والی تجاویز پرغور وخوص کیا گیا اور ریفرنڈم کے لیے مختلف آرا بھی پیش کی گئیں۔

اس سلسلے میں ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم اور دیگرانتظامات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں عوامی ریفرنڈم کے آغاز کیلیے تیاریوں کوحتمی شکل دی گئی، اجلاس میں ملک کو درپیش چیلنجز اور بحرانوں سے نکالنے،انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف بھرپور تحریک چلانے اور ملک میں امن وامان کے قیام سمیت سوات میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والی قوم کی بہادر بیٹی ملالہ یوسف زئی، شازیہ اور کائنات سے بھی بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا اس کی صحت وسلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں