موجودہ حکومت نے پیشہ ور مجرم چھوڑے ارباب غلام رحیم

انہی مجرموں کے ذریعے بینظیر کے قتل کے بعد سندھ میں لوٹ مار کرائی گئی

انہی مجرموں کے ذریعے بینظیر کے قتل کے بعد سندھ میں لوٹ مار کرائی گئی۔ فوٹو: فائل

سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ حکومت اپنا گند ہم پر نہ ڈالے۔


اگر انھوں نے پیرول پر ملزموں کو رہا کیا تو انھیں توسیع کیوں دی جاتی ہے۔ ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جب سے برسراقتدار آئی ہے اس پر ارباب غلام رحیم فوبیا سوار ہے۔ انھوںنے 2003 میں ان قیدیوں کو چھوڑا ہے اس وقت میں نہیں علی محمد مہر وزیر اعلیٰ تھے۔ میرے دور میں ایک بہت بڑا قیدی ضرور آزاد ہوا ہے جس کا نام آصف زرداری ہے۔

اگر وہ پیرول پر ہے اور شرجیل میمن اسے واپس جیل بھیجنا چاہتے ہیں تو بھیج دیں مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 2008 ء میں جو پیشہ ور مجرم چھوڑے ہیںجنکے بارے میں آصف زرداری نے کہا تھا کہ جیل کے دوست ہیں جب بینظیر بھٹو کا قتل ہوا تو ان مجرموں کے ذریعے پورے سندھ میں لوٹ مار کی گئی۔
Load Next Story