بھارتی ٹیم نے اونچی چھلانگ لگا کرٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پرقبضہ جمالیا

ٹاپ ٹین میں آسٹریلوی ٹیم دوسرے سے آٹھویں پوزیشن پرچلی گئی جب کہ پاکستان بدستور ساتویں نمبر پر برقرار


ویب ڈیسک February 01, 2016
ٹاپ ٹین میں آسٹریلوی ٹیم دوسرے سے آٹھویں پوزیشن پرچلی گئی جب کہ پاکستان بدستور ساتویں نمبر پر برقرار۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارتی ٹیم 10 درجے ترقی کے بعد آٹھویں سے پہلی پوزیشن پر آگئی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کو وائٹ واش کرنے کے بعد بھارتی ٹیم 10 درجہ ترقی پاکر آٹھویں سے پہلی پوزیشن پر آگئی جب کہ شکست خوردہ آسٹریلوی ٹیم دوسری سے آٹھویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقا چھٹی اور پاکستان ساتویں پوزیشن پربراجمان ہے۔

بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارتی بیٹسمیں ویرات کوہلی سرفہرست ہیں جب کہ 10 بہترین بلے بازوں میں کوئی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں اور صرف عمراکمل 19ویں نمبر پر ہیں۔ بولنگ کے شعبے میں ویسٹ انڈیز کے اسپن بولر سنیل نارائن پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، بھارت کے روی چندرن ایشون دوسرے اور پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی 10 بہترین بولرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں