رکن پنجاب اسمبلی اوراداکارہ کنول کی دماغ کی شریان پھٹ گئی حالت تشویش ناک
کنول نعمان کومے میں ہیں جب کہ ان کی حالت بدستور انتہائی تشویشناک ہے، ڈاکٹرز
رکن پنجاب اسمبلی اور معروف اداکارہ کنول نعمان کو دماغ کی شریان پھٹنے کے بعد تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ان کی جان بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کنول نعمان کو تشویشناک حالت میں لاہور کے جناح اسپتال لیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعد ان کے عزیزوں کو بتایا کہ ہائی بلڈ پریشر کے باعث ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کنول نعمان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور وہ اس وقت کوما میں ہیں جب کہ ان کی جان بچانے کی سر توڑ کوششیں کررہے ہیں۔
دوسری جانب کنول کے اہل خانہ کا کہنا تھاکہ انہیں کبھی بھی ہائی بلڈ پریشر کی شکایت نہیں ہوئی، عوام سے اپیل ہے کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کریں۔
واضح رہے کہ کنول نعمان 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست پر پنجاب اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔