سینڈی کے بعد بحالی کا کام جاری نیویارک کی روشنیاں لوٹ آئیں

ہلاکتیں 103ہوگئیں ، نیویارک میں بلیک آئوٹ کے باوجود جرائم کے واقعات نہیں ہونے دیے گئے


INP/AFP November 04, 2012
نیویارک: سینڈی طوفان سے متاثرہ امریکن خواتین اور بچے امدادی خوراک کیلیے قطار میں کھڑے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

سینڈی طوفان سے متاثرہ مشرقی امر یکا میں بحالی کا کام جاری ہے ۔

نیویارک کے بڑے حصے میں بجلی بحال ہو گئی ہے لیکن سالانہ میراتھن منسوخ کر دی گئی ہے ۔ نیویارک اور نیوجرسی میں پٹرول کی شدید قلت کی وجہ سے وائٹ ہائوس نے ریسکیو اور سیکیورٹی اہلکاروں کیلیے محکمہ دفاع کے ذخیرے سے 2 ملین گیلن تیل کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے جبکہ متاثرہ شہروں میں بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ نیویارک میں مین ہیٹن کے بڑے علاقے میں بجلی آگئی ہے ۔ حکام کے مطابق اس پورے علاقے کو بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی جائے گی تاہم نیویارک میں اتوار کو ہونے والی سالانہ میراتھن کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ نیویارک میں یہ ریس سمندری طوفان سے بری طرح متاثرہ علاقے جزیرہ اسٹیٹن سے شروع ہونی تھی ۔

گیسولین کی شدید کمی بجلی کی بحالی کی کوششوں میں رکاوٹ ہے ۔ مین ہیٹن کی روشنیاں بحال ہو گئی ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ جلد تمام نیویارک کی بجلی بحال ہو جائے گی ۔ نیوجرسی کے گورنر نے ایندھن کی کمی کے باعث ایندھن کی راشن بندی کر دی ہے ۔ ادھر نیوجرسی میں پولیس کا کہنا ہے کہ سینڈی سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے جس سے ابتک امریکا میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 103ہو چکی ہے ۔ اے ایف پی کے مطابق نیویارک میں بجلی کے بلیک آئوٹ کے باوجود 7 سال قبل آنے والے سمندری طوفان کترینہ کی نسبت جرائم اور لوٹ مار کے واقعات نہیں ہونے دیے گئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں