پی سی بی کا محمد عامر کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

محمد عامر کو کنٹریکٹ نیوزی لینڈ میں حوصلہ افزا کارکردگی پر دیا جائیگا جس کی باضابطہ منظوری چیئرمین پی سی بی دیں گے۔


ویب ڈیسک February 01, 2016
محمد عامر کو کنٹریکٹ نیوزی لینڈ میں حوصلہ افزا کارکردگی پر دیا جائیگا جس کی باضابطہ منظوری چیئرمین پی سی بی دیں گے۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر محمد عامر کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عامر کو سی کٹیگری میں رکھا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم میں 5 سال بعد واپس آنے والے فاسٹ بولر محمد عامر کوسینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی منظوری کے بعد کیا جائے گا ۔ پی سی بی نے محمد عامر کو نیوزی لینڈ میں حوصلہ افزا کارکردگی کی بنا پر سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی سی کٹیگری میں رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ محمد عامر کو ایشیا کپ اور ٹی 20 کے ورلڈ کپ سے قبل سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث ہونے سے قبل محمد عامر پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹگری میں تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں