پی آئی اے میں ہڑتال کرنے والے ملازمین کے پر کاٹ دیں گے پرویز رشید

فلائٹس آپریشن میں جو کوئی رکاوٹ ڈالے گا اس کے ساتھ وہی سلوک ہوگا جودشمن کے ساتھ ہونا چاہیے، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک February 01, 2016
فلائٹس آپریشن میں جو کوئی رکاوٹ ڈالے گا اس کے ساتھ وہی سلوک ہوگا جودشمن کے ساتھ ہونا چاہیے، وزیر اطلاعات، فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں ہڑتال کے پیش نظرمتبادل پائلٹس اور عملے کا انتظام کرلیا گیا ہے جب کہ ہڑتال کرنے والے ملازمین کے پر کاٹ دیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آج پی آئی اے کے پاس 40 جہاز ہیں لیکن اس کے باوجود ایئرلائن کا ماہانہ خسارہ 30 ارب روپے ہے، خسارہ پورا کرنے کے لیے کیا عوام کی جیبوں سے پیسے نکالے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، جس کے لیے مزید پیسے چاہئیں جب کہ سرمایہ کاری کے لیے لوگ تلاش کررہے ہیں، پی آئی اے ترقی کرے گا تو ملازمین کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور نوکریوں کوتحفظ مل جائے گا۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے وعدہ کیا ہے کہ پی آئی اے کے کسی ملازم کونہیں نکالاجائے گا تاہم جوملازم ہڑتال کرے گا اس کے پر کاٹ دیئے جائیں گے کیونکہ ملازمین کی ہڑتال سے پاکستان اور ادارے کو نقصان ہوگا تاہم ہڑتال کی صورت میں متبادل پائلٹس اور عملے کا بندوبست کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلائٹس آپریشن میں جو کوئی رکاوٹ ڈالے گا اس کے ساتھ وہی سلوک ہوگا جودشمن کے ساتھ ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں