بھارت کے ساحل پر پکنک منانے والے 13 طلبہ ڈوب کر ہلاک

مہارشٹرا کے ساحل پر 30 طلبہ سمندر میں نہانے گئے جن میں سے ڈوبنے والے 13 کی لاشیں نکال لی گئیں، دیگر کی تلاش جاری


ویب ڈیسک February 01, 2016
مہارشٹرا کے ساحل پر 30 طلبا سمندر میں نہانے گئے جن میں سے ڈوبنے والے 13 کی لاشیں نکال لی گئیں، دیگر کی تلاش جاری، فوٹو؛ فائل

لاہور: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے جنوب میں واقع مراد آباد کے ساحلی علاقے میں کالج کی جانب سے پکنک پر آئے 13 طلبہ سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں ممبئی سے 140 کلومیٹر دور ساحلی علاقے میں کالج کے طلبا پکنک منانے آئے تھے کہ اس دوران 30 طلبا سمندر میں نہانے کی غرض سے گئے اور بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے۔ مقام پولیس کے مطابق 155 طلبا کے قافلے میں سے 30 طلبا نہانے کی غرض سے سمندر میں گئے اور ڈوب کر ہلاک ہوگئے، طلبہ کی عمریں 19 سے 23 سال کے درمیان ہیں جب کہ ڈوبنے والے 13 طلبا کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں تاہم دیگر کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ڈوب کر ہلاک ہونے والے طلبا میں 10 لڑکیاں اور 3 لڑکے شامل ہیں جب کہ ریسکیو کی ٹیموں کے ساتھ پولیس ،نیوی، کوسٹ گارڈ اور مقامی لوگ بھی دیگر طلبہ کی تلاش کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں