پاکستانیوں کیلیے ویزا پراسیس میں ترامیم پر تیارہیں بھارت

ماضی کو لیکر بیٹھا نہیں جا سکتا ، پاکستان کیساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا ہونگے ، سوشیل کمار


Online November 04, 2012
کرکٹ تعلقات کی بحالی سے ممبئی حملوں کے بارے میں ہمارا موقف کمزور نہیں ہوگا ، سلمان خورشید۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمار شیندے نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے لیے ویزا مرحلے میں ترمیم کے لیے بھارت تیار ہے مگر اطلاعات ہیں کہ پاکستان ابھی ویزا میں نرمی دینے کو تیار نہیں ۔

حیدرآباد دکن میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کھیلوں میں اسپورٹس مین شپ کا خیال رکھنا اہم ہے ۔ دنیا کے کسی بھی حصے سے کوئی بھی کھلاڑی بھارت آکر کھیل سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ماضی میں ہوا اسے لے کر بیٹھا نہیں جا سکتا اور پڑوسی ملک کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا ہوں گے ۔

دریں اثنا بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے باضابطہ طور پر وزارت کی ذمے داری سنبھالنے کے بعد پہلی تعارفی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات سے ممبئی حملوں کے بارے میں موقف کمزور نہیں ہوگا اور نہ ہی ایسی کوئی مثال موجود ہے کہ اس طرح کے تعلقات اور روابط سے ہمارے موقف کو نقصان پہنچا ہو ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |