وفاق سے کوئی بغاوت نہیں اور چوہدری نثار ہمارے بھی وزیرداخلہ ہیں مشیر اطلاعات سندھ

خدا خدا کرکے کفر ٹوٹا ہے اور چوہدری نثار نے وزیراعلیٰ سندھ کو فون کیا ہے، مولا بخش چانڈیو

خدا خدا کرکے کفر ٹوٹا ہے اور چوہدری نثار نے وزیراعلیٰ سندھ کو فون کیا ہے، مولا بخش چانڈیو، فوٹو؛ فائل

TOKYO:
مشیر اطلاعت سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ہم وفاق سے بغاوت نہیں کررہے جب کہ چوہدری نثار ہمارے بھی وزیر داخلہ ہیں اور اپنوں سے بات چیت لڑائی نہیں ہوتی۔

سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات پروفاق سے کوئی لڑائی نہیں اور نہ ہم وفاق سے بغاوت کررہے ہیں، رینجرز اختیارات پر کوئی جھگڑا نہیں یہ مسئلہ جلد حل ہوجائے، رینجرز کو مکمل اختیارات دیں گے جب کہ کراچی آپریشن بھی جاری رہے گا۔


مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چوہدری نثار ہمارے بھی وزیر داخلہ ہیں، ہم اپنا حق مانگتے ہیں لہٰذا اپنوں سے بات چیت لڑائی نہیں ہے جب کہ خدا خدا کرکے کفر ٹوٹا ہے اور چوہدری نثار نے وزیراعلیٰ سندھ کو فون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر دور میں پیپلزپارٹی کے خلاف سازشیں اور الزام لگتے ہیں، عزیر بلوچ کو جانتا ہوں اور اس کی پیپلزپارٹی سے وابستگی بھی رہی ہے تاہم اب عزیر بلوچ اور پیپلزپارٹی کی راہیں جدا ہیں، عزیر بلوچ کی کسی کارروائی کے ہم ذمہ دار نہیں لہٰذا جولوگ اب عزیر کو اپنا مان رہے ہیں ان سے پوچھا جائے۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ میں اسکولوں کی سیکیورٹی سے متعلق سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے، 300 ایس ایس یو کے کمانڈوز بھی اسکولوں کو سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے 143 مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجے ہیں۔
Load Next Story