ڈبلیو ایچ او نے زیکا وائرس کے باعث عالمی سطح پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی

ملہک وائرس سے رواں سال 40 لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت

ملہک وائرس سے رواں سال 40 لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت، فوٹو؛ فائل

KARACHI:
عالمی ادارہ صحت نے جان لیوا زیکا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشے کے پیش نظر عالمی سطح پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان لیوا زیکا وائرس کے خطرناک حد تک پھیلاؤ کے باعث عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم متاثرہ ممالک میں سفری اور تجارتی پابندیوں کی ضرورت نہیں لیکن بالخصوص حاملہ خواتین کو احتیاط کی ضرورت ہے۔


گزشتہ دنوں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ وائرس خطرناک حد تک پھیل رہا ہے اور اس کے اثرات انتہائی مہلک ہیں جس کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے جب کہ ملہک وائرس سے رواں سال 40 لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس وائرس سے اب تک لاطینی امریکا سمیت مختلف ممالک میں 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

واضح رہے زیکا وائرس مچھروں کی وجہ سے پھیلنے والا مہلک وائرس ہے جس کی علامات میں بخار، جوڑوں اور سر کا درد اور جلد پر لال ابھار والے دھبے شامل ہیں جب کہ اس وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بچوں کے سر عام بچوں کے مقابلے میں چھوٹے ہوتے ہیں۔

Load Next Story