فارماسیوٹیکل ایکسپورٹ کونسل قائم کرینگےخرم دستگیر

کونسل کے قیام کیلیے قانونی اور انتظامی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں، خرم دستگیر

کونسل کے قیام کیلیے قانونی اور انتظامی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں، خرم دستگیر فوٹو: اے پی پی/فائل

HYDERABAD:
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے فارماسیوٹیکل کی برآمدات میں اضافے کے لیے فارماسیوٹیکل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ کونسل قائم کی جائے گی۔


اس میں فارما کی صنعت، وزارت تجارت اور ہیلتھ ریگولیشن کے نمائندے شامل ہوں گے، کونسل کے قیام کیلیے قانونی اور انتظامی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں، کونسل فارما کی برآمدات کیلیے عالمی سرٹیفکیشن، مقامی رجسٹریشن اور انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کیلیے اقدامات تجویز کرے گی۔

پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ فارما سیکٹر کی برآمدات میں اضافہ وزارت تجارت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر نے وفد کو فارما انڈسٹری کیلیے عالمی معیار کی سرٹیفکیشن حاصل کرنے کی ترغیب دی اور وزارت تجارت کی طرف سے تعاون کا یقین دلایا۔
Load Next Story