ٹیکسٹائل مشینری ودیگر آلات کی نمائش کا آغاز

نمائش کے دوران کروڑوں ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مشینری کے سودے ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔


Business Reporter February 02, 2016
نمائش کے دوران کروڑوں ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مشینری کے سودے ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: ٹیکسٹائل کی صنعت سے متعلق مشینری ودیگر آلات کی جی ٹیکس بین الاقوامی نمائش کا آغازپیرکو ہوگیا ہے، اس 3 روزہ نمائش کا افتتاح ممتاز صنعت کار ڈاکٹرمرزا اختیار بیگ نے کیا، جی ٹیکس نمائش کے پہلے روز ہی ایکسپو سینٹر میں لوگوں کا بے پناہ رش دیکھا گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے پہلے روز نمائش میں شریک کمپنیوں کے اسٹالز پر رکھی مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار کیا، اس نمائش کے دوران کروڑوں ڈالر مالیت کی ٹیکسٹائل مشینری کے سودے ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

نمائش کے منتظم گلوبل انٹر پرائزز کے مجیب الرحمن صدیقی کے مطابق جی ٹیکس نمائش میں 235 سے زائد نمائش کنندگان اور670سے زائد بین الاقوامی برانڈزشرکت کر رہے ہیں جبکہ نمائش میں 265غیر ملکی وفود بھی شریک ہیں جن میں چین، جاپان، کوریا، تائیوان، جرمنی اور یورپ کے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے وفود شامل ہیں۔ مجیب الرحمن صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ پہلی جی ٹیکس نمائش ہے اور اب اس کا انعقاد سالانہ بنیادوں پر کیا جائے گا۔

ٹیکسٹائل صنعت سے متعلق مشینری اور دیگر آلات کی نمائش کے ساتھ بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے تا کہ ٹیکسٹائل کی مقامی صنعت کو فائدہ پہنچا کر ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کو ممکن بنایا جاسکے، اس نمائش کے انعقاد میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے بھرپور تعاون فراہم کیا ہے جبکہ دیگر حکومتی اداروں نے بھی نمائش کے انعقاد کے سلسلے میں معاونت کی ہے۔کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری اس نمائش میں ایکسپو سینٹر کے پانچوں ہالز میں اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں