آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتنے والے جوکووک بچوں کے ساتھ بچہ بن گئے

ٹینس میں نمبرون پوزیشن برقرار رکھنا بھوکے بھیڑیوں کے سامنے ڈٹے رہنے کے مترادف ہے، جوکووک


Sports Desk February 02, 2016
ٹینس میں نمبرون پوزیشن برقرار رکھنا بھوکے بھیڑیوں کے سامنے ڈٹے رہنے کے مترادف ہے، جوکووک:فوٹو : فائل

سرب ٹینس اسٹار نووک جوکووک نے گذشتہ روزمیلبورن سٹی مشن ایجوکیشن پروگرام میں شامل بچوں کیساتھ کچھ وقت صرف کیا۔

اس موقع پر کھیلتے ہوئے وہ خود بھی ''بچہ'' بن گئے اور انھوں نے اپنی چیریٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے 14 ہزار پاؤنڈ کا عطیہ بھی دیا۔ اس موقع پر جوکووک نے چند بچوں کو ٹینس کا ابتدائی سبق سکھایا، دریں اثنا انھوں نے کہا ٹینس میں نمبرون پوزیشن برقرار رکھنا بھوکے بھیڑیوں کے سامنے ڈٹے رہنے کے مترادف ہے۔ انھوں نے اتوار کو اینڈی مرے کو زیر کرکے آسٹریلین اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |