حکومت نے کسی قیدی کو پیرول پر رہا نہیں کیا شرجیل میمن

سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم نے 35قیدیوں کو چھوڑا، سپریم کورٹ انکی گرفتاری کا حکم دیتی


Monitoring Desk November 04, 2012
کراچی بدامنی کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا، ایکسپریس نیوز سے بات چیت۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

LONDON: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کسی قیدی کو پیرول پر رہا نہیںکیا سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم نے قیدیوں کو چھوڑا ۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب یہ 35 قیدی رہا ہوئے تھے تو اس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں تھی۔ اس وقت صوبے کے چیف ایگزیکٹو ارباب غلام رحیم تھے جو کہ اس وقت ملک سے بھاگے ہوئے ہیں۔ عدالت نے جب یہ فیصلہ سنایا تو اسے چاہیے تھا کہ ارباب غلام رحیم کی گرفتاری کے احکام بھی جاری کرتی۔ اس کے علاوہ عبوری حکم میں جو چیزیں بتائی جا رہی ہیں حکومت پہلے ہی ان پر عمل پیرا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے پیپلز پارٹی کی حکومت بنی ہے پیرول پر ایک بھی ایسا قیدی نہیں چھوڑا گیا جو واپس نہ آیا ہو۔ قبل ازیں ایک اور نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی بدامنی کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے گاپیپلزپارٹی کی حکومت میں بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا اور طالبان کی موجودگی کی جہاں بھی اطلاع ملی وہاں ایکشن کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں