پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی تیارکرلی

شاہ محمود قریشی نے خورشید شاہ کو فون کیا اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔


ویب ڈیسک February 02, 2016
شاہ محمود قریشی نے خورشید شاہ کو فون کیا اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فوٹو:فائل

PESHAWAR: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو فون کیا اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو فون کیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور اداروں کی نجکاری سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تحریک انصاف نے تیل کی قیمتوں اور قومی اداروں کی نجکاری کے معاملے پر اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اور خورشید شاہ آج باقاعدہ ملاقات بھی کریں گے جس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا جب کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے لئے باقاعدہ ریکوزیشن بھی جمع کرائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔