لورالائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

علاقے کو گھیرے میں لے کرتحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے،پولیس


ویب ڈیسک February 02, 2016
ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔،پولیس:فوٹو:فائل

کوئٹہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کوئٹہ روڈ پرنامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا گیا تاہم امدادی ٹیموں نے دونوں لاشوں اور ایک زخمی ہونے والے ایک شخص کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کرتحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے جب کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں