حکومت کا پی آئی اے کے ہڑتال کرنے والے ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

پی آئی اے ملازمین نے ہڑتال ناکام بناکر عوام دوستی کا ثبوت دیا، وزیراعظم


ویب ڈیسک February 02, 2016
پی آئی اے ملازمین نے ہڑتال ناکام بناکر عوام دوستی کا ثبوت دیا، وزیراعظم. فوٹو:فائل

COLOMBO: حکومت نے ہڑتال کرنے والے پی آئی اے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی جب کہ جو ملازمین ہڑتال میں شریک نہیں ہوئے انہیں مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات پرویز رشید نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری اور ادارے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ملازمین نے ہڑتال ناکام بناکر عوام دوستی کا ثبوت دیا جب کہ وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ فرائض انجام دینے والے پی آئی اے کے ہیروز ہیں جنہیں جلد خوشخبری ملے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہڑتال کرنے والے پی آئی اے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں