پی آئی اے میں جرمن شہری 50 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر بطورسی او او تعینات

ہلڈرن برن شہری کا ٹاسک پی آئی کومنافع بخش ادارہ بناناہوگا جس کیلئےانہیں بھاری تنخواہ کے علاوہ پرکشش مراعات دی جائےگی۔


ویب ڈیسک February 02, 2016
ہلڈرن برن شہری کا ٹاسک پی آئی کومنافع بخش ادارہ بناناہوگا جس کیلئےانہیں بھاری تنخواہ کے علاوہ پرکشش مراعات دی جائےگی۔۔ فوٹو؛ فائل

ایک طرف قومی ایئرلائن کی نجکاری کی جارہی ہے تو وہیں حکومت نے ادارے کو سدھارنے کے لئے جرمن شہری کو پی آئی اے کا چیف آپریٹنگ افسر مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے جرمن شہری ہلڈرن برن کو پی آئی اے کا نیا چیف آپریٹنگ افسر مقرر کردیا جب کہ ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے۔ جرمن شہری ہلڈرن برن کو منافع بخش ادارہ بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے جس کے لئے انہیں ماہانہ 50 لاکھ روپے تنخواہ دینے کے علاوہ پرکشش مراعات بھی دی جائیں گی۔

لاکھوں روپے تنخواہ پرغیرملکیوں کی بھرتی پر پی آئی اے انتظامیہ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے ہیں جس کے بعد چیف آپریٹنگ افسرعرفان اسماعیل اور چیئرمین ناصرجعفر طویل رخصت پر چلے گئے جب کہ جرمن کمپنی کے کنسلٹنٹ ہلڈرن برن نے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

جرمن کمپنی کے کنسلٹنٹ ہلڈرن برن ملائشین اور امریکن ایئرلائن کو بھی منافع بخش بناچکے ہیں جب کہ حکومت کا موقف ہے کہ ہلڈرن برن کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جب کہ انہیں پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جرمن شہری کے مزید 3 معاونین اسی ماہ کے آخر میں پی آئی اے کو جوائن کریں گے جب کہ طویل رخصت پرجانے والے سی او او عرفان اسماعیل اور چیئرمین ناصر جعفر کا کہنا ہے کہ ایک طرف ادارے کی نجکاری اور خسارے کی باتیں ہورہی ہیں وہیں پی آئی اے میں بھاری تنخواہوں پرغیرملکیوں کو بھرتی کیا جانا سمجھ سے بالا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج ہیں اور ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے فلائٹ آپریشن بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔