
رپورٹ کے مطابق الفابیٹ کمپنی نے رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں 4.9 ارب ڈالر کمائے اور یوں ان کے سالانہ نفع میں 4.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سے الفابیٹ کے شیئر کی قمیت میں 9 فیصد اضافہ ہوگیا۔ اس اضافے کے بعد اب الفابیٹ کمپنی کی قیمت 568 ارب ڈالر ہوگئی ہے جو پاکستانی روپوں میں 568 کھرب روپے بنتی ہے جب کہ ایپل کی کل قمیت 535 ارب ڈالرہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ الفابیٹ کا سالانہ نفع 16.3 ارب ڈالر سے بڑھا ہے جب کہ اسی کمپنی کی ایک اور شاخ ادر بیٹس کو اسی سہ ماہی کے دوران 3.6 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، گوگل کا آپریٹنگ انکم بڑھ کر 23.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے اوراس کی نفع میں اضافہ کی بڑی وجہ آن لائن اشتہارروں میں اضافہ ہے۔ الفابیٹ کے شیئر کی قیمت اس وقت 770 ڈالر ہے جب کہ اس کی اسٹاک مارکیٹ میں قیمت 517 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
مزوہو سیکورٹیز کے مینجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس سے ثابت ہورہا ہے کہ گوگل مسلسل موبائل اشتہارات میں لیڈ کر رہا ہے جب کہ تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل نے گزشتہ سال اپنے فیچرز میں کوئی بڑا انوکھا آئیڈیا نہیں دیا جب کہ اس کے مقابلے میں الفابیٹ نے کئی نئے آئیڈیا دیئے ہیں جس کا اسے انعام نفع کی صورت میں ملا۔ گوگل پر سال بھر ڈرایورلیس کار، انٹرنیٹ رکھنے والے غباروں اور گوگل گلاس کے لاؤنچ کرنے سے متعلق کافی دباؤرہا تاہم پھر بھی گوگل نے میدان مارلیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔