سلمان خان نے سگریٹ اور شراب چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار دبنگ خان نے ڈاکٹروں کے مشورے پر شراب اور سگریٹ کو ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دیا ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں وارننگ دی تھی کہ شراب اور سگریٹ نوشی کی وجہ سے ان کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے اس لئےسلمان خان نے اب سگریٹ نوشوں کے ساتھ بیٹھنا بھی ترک کردیا ہے ، عوام سے بھی سلو بھائی نے اپیل کی ہے کہ وہ سگریٹ نہ پیئں۔
سلمان خان کا کہناہے کہ اب وہ سگریٹ نوش دوستوں کو بھی برداشت نہیں کریں گے ۔