ننکانہ اراضی کے تنازع پرفائرنگ ماں بیٹی سمیت 3 خواتین جاں بحق 4 زخمی

ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔


ویب ڈیسک November 04, 2012
آٹھ مرلے کی زمین کے تنازع پر دو خاندانوں کے درمیان دشمنی چل رہی تھی۔ فوٹو: فائل

LOS ANGELES: اراضی کے تنازع پرفائرنگ سے ماں بیٹی سمیت ایک ہی خاندان کی 3 خواتین جاں بحق اور 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تھانہ بڑا گھر کے علاقہ ٹھٹھہ پربیرہ میں 8 مرلے کی زمین کے تنازع پر دو خاندانوں کے درمیان دشمنی چل رہی تھی، گذشتہ رات اشتہاری ارشاد عرف شادو نے اپنے ساتھیوں سمیت عبد الغفور کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عبدالغفور کی بہو نوشین، بیوی دولت بی بی اور ساجدہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ دیگر 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں لاہور کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں