بالی ووڈ میں ہر فنکار خود کو غیر محفوظ تصور کرتا ہے ودیا بالن

میڈیا میں ہمارے بارے میں بہت کچھ لکھاجاتا ہے جو اچھا بھی ہوتا ہے اور برا بھی، اداکارہ


Showbiz Desk February 03, 2016
میڈیا میں ہمارے بارے میں بہت کچھ لکھاجاتا ہے جو اچھا بھی ہوتا ہے اور برا بھی، اداکارہ فوٹو: فائل

MIRPUR: اداکارہ ودیا بالن نے کہاہے کہ بالی ووڈ میں بہت سے لوگ کامیابی حاصل کرتے ہیں مگر اس کے باوجود یہاں ہرفنکار خود کو غیر محفوظ تصورکرتا ہے۔

یہ بات انھوں نے بھارتی مصنفہ سکھنیا وینکتراگھون کے ناول ''ڈارک تھنگز کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، ودیا بالن کا کہناتھا کہ فنکاروں میں عدم تحفظ کا احساس بالی ووڈ میں سیاہ چیزوں میں سے ایک ہے اور ہم سب اسے محفوظ کرتے ہیں اداکارہ کا کہناتھا کہ میڈیا میں ہمارے بارے میں بہت کچھ لکھاجاتا ہے جو اچھا بھی ہوتا ہے اور برا بھی جس سے بعض اوقات ہم جذبات میں آجاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔