بینظیربھٹو قتل کیس میں رحمن ملک بطور گواہ 8 فروری کو طلب سمن جاری

عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کوبھی حکم دیا ہے کہ وہ سابق وزیر داخلہ کو عدالت طلبی کے بارے میں آگاہ کریں۔


Numainda Express February 03, 2016
عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کوبھی حکم دیا ہے کہ وہ سابق وزیر داخلہ کو عدالت طلبی کے بارے میں آگاہ کریں۔:فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو قتل کیس میں نئی اہم پیش رفت ہوئی ہے،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے پیپلز پارٹی دورکے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کو بطورگواہ سمن جاری کرکے8 فروری کو طلب کر لیا ہے۔

رحمان ملک سابق وزیر اعظم کی گاڑی میں بھی موجود تھے،اقوام متحدہ کی انکوائری اور ایف آئی اے کی تفتیش میں بھی رحمن ملک فرنٹ فُٹ پر رہے ہیں،ان کا بیان انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا،تمام ملزمان کے وکل بھی ان پر جرح کریںگے،ان کے بیان پر وکلا کی طرف سے انتہائی سخت سوالات کی جرح متوقع ہے۔ عدالت طلبی کے سمن سابق وزیر داخلہ کی اسلام آبادکی رہائش گاہ پرآج پہنچائے جائیںگے ۔ عدالت نے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کوبھی حکم دیا ہے کہ وہ سابق وزیر داخلہ کو عدالت طلبی کے بارے میں آگاہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں