افغانستان میں داعش کا ریڈیو اسٹیشن تباہ 29 جنگجو ہلاک
صوبہ ننگرہار میں پاکستانی سرحد کے قریب بمباری میں داعش کے ’’خلافت کی آواز‘‘ نامی ریڈیو اسٹیشن کو تباہ کیا گیا
افغانستان میں بمباری کے دوران داعش کا ریڈیو اسٹیشن تباہ کردیا گیا جبکہ 29 جنگجو بھی مارے گئے، دریں اثنا امریکی ڈرون حملے میں سجنا گروپ کے 18 طالبان بھی ہلاک ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی اور افغان حکام نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں فضائی کارروائی کے دوران شدت پسند تنظیم داعش کا ریڈیو اسٹیشن تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ نیٹ نیوز کے مطابق امریکی فوج کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان کی سرحد کے قریب فضائی کارروائی کے دوران داعش کا ریڈیو ''خلافت کی آواز'' تباہ کر دیا گیا ہے۔ بمباری میں 29 جنگجو بھی مارے گئے جن میں ریڈیو اسٹیشن کے8 آپریٹر بھی شامل ہیں۔
افغان وزارت دفاع نے بھی مختلف ذرائع ابلاغ کو تصدیق کی ہے کہ ''خلافت کی آواز'' نامی ریڈیو کی نشریات بند ہوگئی ہیں۔ شدت پسند گروپ نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا کہ خلافت کی آواز کابل کی کٹھ پتلی حکومت کی طرف سے ریڈیو اسٹیشن کے تباہ ہونے کی خبروں کو مسترد کرتی ہے۔ دوسری جانب سرکاری بیان میں افغانستان میں امریکی نیٹو مشن کے ترجمان کرنل مائیک لوہورن کا کہنا تھا کہ صوبہ ننگرہار کے ضلع آچن میں انسداد دہشت گردی کے لیے 2 فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ تاہم کرنل لوہورن نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔ تباہ کیے گئے غیر قانونی ریڈیو اسٹیشن سے نشریات کے ذریعے ننگرہار کے اطراف میں شدت پسند تنظیم میں لوگوں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی جاتی تھی۔
گزشتہ برس افغانستان میں امریکی فورسز کے سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل جون کیمپ بیل نے خبردار کیا تھا کہ داعش پاکستان اور افغانستان میں بھرتیاں کر رہی ہے۔ دریں اثناصوبہ پکتیکا میں امریکی ڈرون حملے میں طالبان دھڑے خان سید عرف سجنا گروپ کے18 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ امریکہ کی طرف سے طالبان کمانڈر سجنا کی موجودگی کی اطلاع پر پکتیکا میں ڈرون حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے گروپ کے 18جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں افغان انٹیلی جنس این ڈی ایس نے کابل میں ہونے والے حالیہ حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں حقانی نیٹ ورک کے 7 رکنی گروپ کا گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔