عذیر بلوچ کے انکشافات متعدد ارکان اسمبلی بیرون ملک فرار کیلیے پر تولنے لگے

بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں اہم سیاسی شخصیات کو ایئر پورٹ سے حراست میں لئے جانے کا شبہ ہے۔


Staff Reporter February 03, 2016
بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں اہم سیاسی شخصیات کو ایئر پورٹ سے حراست میں لئے جانے کا شبہ ہے۔ فوٹو: فائل

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے انکشافات کے خوف سے متعددارکان اسمبلی بیرون ملک فرار ہونے کے لیے پر تول رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ قانو نافذ کرنے والے ادارے نے عذیر بلوچ کی گرفتاری کے روز ہی لیاری میں چھاپہ مار کرایک رکن اسمبلی کا پاسپورٹ اپنے قبضے میں لے لیا تھا جبکہ ایک گھنٹے تک ان سے تفتیش بھی کی تھی جبکہ لیاری کے ایک اور رکن اسمبلی کو بھی اپنی گرفتاری کا خوف ہے۔ذرائع نے بتایا کہ لیاری سے عذیر بلوچ کے حمایت یافتہ رکن اسمبلی سمیت متعدد رکن اسمبلی اور سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بیرون ملک فرار ہونے کے لیے پر تول رہے ہیں تاہم شبہ ہے اگر انھوں نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی تو انھیں ایئر پورٹ سے حراست میں لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔