پاکستان کے لئے انوپم کھیر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کا رکن ہونے کا ثبوت دے دیا

اگرانوپم کھیر کی جانب سے درخواست دی جائے تو انہیں ترجیحی بنیادوں پر ویزا جاری کردیا جائے گا،پاکستانی ہائی کمیشن

اگرانوپم کھیر کی جانب سے درخواست دی جائے تو انہیں ترجیحی بنیادوں پر ویزا جاری کردیا جائے گا،پاکستانی ہائی کمیشن. فوٹو؛فائل

KARACHI:
بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان نے ایک مرتبہ پھر اپنے موقف کو دہرایا ہے کہ اگر انوپم کھیرویزے کی درخواست دیں تو انہیں ویزا مل سکتا ہے لیکن اس کے باوجود اداکار ویزہ کی درخواست کئے بغیربیان بازیاں کر رہے ہیں۔

ایکپسریس نیوزکے مطابق نئی دلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے بھارتی اداکارانوپم کھیرسے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے ویزا کے اجرا کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ اگرانوپم کھیر کی جانب سے درخواست دی جائے تو انہیں ترجیحی بنیادوں پر ویزا جاری کردیا جائے گا۔


پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ اداکارکوویزا کے اجرا کے حوالے سے معاملات میں کچھ غلط فہمیاں ہوئیں ہیں، جنہیں دور کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جب کہ دوسری جانب اداکارانوپم کھیر کی جانب سے ویزہ درخواست کے بغیرہی پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

واضح رہے کہ انوپم کھیر کو کراچی لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کرنا تھی لیکن دو روز قبل انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے ان کی درخواست رد کرکے انہیں ویزا جاری نہیں کیا اس لئے اب انہیں ویزا مل بھی جائے تو وہ پاکستان نہیں جائیں گے۔ جس پر پاکستانی ہائی کمیشن نے ان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انوپم کھیر کی جانب سے ویزے کے لیے کوئی درخواست ہی موصول نہیں ہوئی۔
Load Next Story