این اے 89 جھنگ سے ن لیگی رہنما شیخ اکرم کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار

الیکشن ٹریبونل نے این اے 89 سے شیخ اکرم کو نااہل قرار دیتے ہوئےمولانا احمد لدھیانوی کو کامیاب قرار دیا تھا۔


ویب ڈیسک February 03, 2016
الیکشن ٹریبونل نے این اے 89 سے شیخ اکرم کو نااہل قرار دیتے ہوئےمولانا احمد لدھیانوی کو کامیاب قرار دیا تھا۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کی جانب سے این اے 89 جھنگ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ اکرم کی نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے این اے 89 جھگ سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ اکرم کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ این اے 898 جھنگ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کے والد شیخ اکرم کامیاب قرار پائے تھے لیکن (ن) لیگی امیدوار کی کامیابی کو مولانا احمد لدھیانوی نے چیلنج کیا تھا جس پر الیکشن ٹریبونل نے شیخ اکرم کو نااہل قرار دے کر مولانا احمد لدھیانوی کو کامیاب قرار دے دیا تھا تاہم شیخ وقاص اکرم کے والد نے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔