شاہ رخ خان نے منفی مواد کے باعث ٹوئٹرسے دوری اختیارکرلی

میں نہیں چاہتا کہ جب بھی سوشل میڈیا پر آؤں تو مجھے منفی باتیں ہی پڑھنے کو ملیں،اداکار

میں نہیں چاہتا کہ جب بھی سوشل میڈیا پر آؤں تو مجھے منفی باتیں ہی پڑھنے کو ملیں،اداکار۔ فوٹو:فائل

بالی ووڈ کنگ خان جو پہلے ہی اس بات کا اعلان کر چکے تھے کہ کسی بھی متنازع موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار نہیں کریں گے کیونکہ ان کی باتوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کرلیاجاتا ہے لیکن اب اداکار نے منفی اورغلط مواد کے باعث سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے بھی دوری اختیار کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ جو کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فلموں،اہل خانہ، دوست احباب خواہ خود سے جڑی ہر چیز کے بارے میں اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے باخبر رکھتے تھے بلکہ یہ ان کی روزمرہ مصروفیات کا حصہ تھا لیکن اب اداکار نے ٹوئٹر پر منفی اورغلط مواد ہونے کے باعث ٹوئٹر کا استعمال کم کردیا ہے۔


اداکار کا کہنا تھا کہ وہ کچھ لوگوں کی غلط اور منفی باتوں کے باعث سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر رہے ہیں، وہ نہیں چاہتے ہیں کہ جب بھی وہ سوشل میڈیا پر جائیں تو انہیں منفی باتیں ہی پڑھنے کو ملیں کیونکہ کچھ احمق لوگ سوشل میڈیا پر فضول باتیں کرنے کے لیے ہی آتے ہیں جب کہ اداکار نے اپنے مداحوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی بھی فنکارکو برا بھلا نہ کہیں بلکہ جو کہنا ہو سامنے جاکرکہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے کنگ خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر1 کروڑ 70 لاکھ سے زئد فالوورز ہیں۔
Load Next Story