پی ایس ایل کے تمام میچز انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ

پی ایس ایل کے تمام میچز بلامعاوضہ یوٹیوب پر دیکھے جا سکتے ہیں، نجم سیٹھی

پاکستان سپر لیگ کل سے دبئی میں شروع ہونے جا رہی ہے. فوٹو: فائل

WASHINGTON:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے میچز سوشل ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ پر براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


پی سی بی کی ایگریکٹو کمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ایس ایل کے لوورز کیلئے اچھی خبر ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز یوٹیوب پر بھی براہ راست دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ صارفین یو ٹیوب پر بغیر کسی فیس کے پی ایس ایل کے میچز براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کل سے دبئی میں شروع ہونے جا رہی ہے جس کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Load Next Story