شمالی کوریا کے میزائل پروگرام سے خطرہ ہوا تو اسے تباہ کردیں گے جاپان کی دھمکی

کسی بھی جارحیت کی صورت میں اس میزائل کو فوری تباہ کردیا جائے،وزیردفاع


ویب ڈیسک February 03, 2016
کسی بھی جارحیت کی صورت میں اس میزائل کو فوری تباہ کردیا جائے،وزیردفاع۔ فوٹو:فائل

جاپان نے دھمکی دی ہے کہ اگر شمالی کوریا کا میزائل پروگرام جاپان کے لئے خطرے کا باعث بنا تو اسے تباہ کردیا جائے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ پیونگ یانگ نے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں ماہ اسپیس میزائل متعارف کرارہے ہیں جس پر جاپانی وزیردفاع جنرل ناکاتانی کا کہنا ہے کہ یہ یقینی بات ہے کہ اگر ایسا کوئی میزائل بنایا گیا تو اس کا استعمال جاپانی سرزمین پر کیا جائے گا اس لئے کسی بھی جارحیت کی صورت میں اس میزائل کو فوری تباہ کردیا جائے گا۔

جاپانی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ غالب امکان ہے کہ شمالی کوریا اپنے اسپیس میزائل کو سیٹیلائٹ کا نام دے گا جب کہ وزیردفاع کی جانب سے جاری ہونے والے حکم کا اطلاق بلیسٹک میزائل پیک تھری پرہوگا جو زمین سے فضا میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ حکم نامہ 25 فروری تک موثرہوگا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ پیونگ یانگ کی جانب سے جس اسپیس میزائل کو متعارف کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے وہ 8 فروری کے بعد منظرعام پرآسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔