وسیم اکرم نےذاتی مصروفیات اورکرکٹ کی خبروں سےمتعلق موبائل ایپ متعارف کرادی

وسیم اکرم کی نیوز ایپس پر کرکٹ شائقین ہر قسم کی خبر، ویڈیو، تجزیے اور تبصرے تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔


ویب ڈیسک February 03, 2016
بہت خوشی ہے کہ شائقین اس موبائل ایپس سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں، وسیم اکرم۔ فوٹو: سوشل میڈیا

PALLEKELE, SRI LANKA: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ذاتی مصروفیات اور کرکٹ کے شائقین کو خبروں سے باخبر رکھنے کے لئے موبائل ایپ متعارف کرادی ہے۔

وسیم اکرم نے کرکٹ سے متعلق خبروں کے لئے 'وسیم اکرم کرکٹ نیوز ایپ' متعارف کرادی ہے جس کے ذریعے شائقین کرکٹ سے جڑی ہر خبر بلا معاوضہ دیکھ، سن اور پڑھ سکیں گے۔ موبائل ایپ کے ذریعے کرکٹ سے متعلق خبریں، ویڈیوز اور سوشل میڈیا اپ ڈیٹس سمیت کالم، ماہرین کے تجزیے اور تبصرے بھی پیش کئے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر اس موبائل اپیس کو پاکستان سپر لیگ ٹورنامنٹ تک کے لئے بنایا گیا ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ برس موبائل ایپ کا تجربہ کیا اور پھر ایک کرکٹ مبصر کے طور پر اپنے کام کے لئے اسے بہت ضروری پایا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کرکٹ سے متعلق خبروں سے متعلق معلومات سے باخبر رکھنے کے لئے موبائل ایپ سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ شائقین اس موبائل ایپ سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

موبائل ایپ کے ڈائریکٹر سائمن ریلے کا کہنا ہے جب ہم کھیلوں کے شائقین کو ان کی پسند کی تمام خبریں ایک ہی جگہ پر فراہم کر سکتے ہیں تو ایسے میں شائقین کی جانب سے انٹرنیٹ پر خبروں کی تلاش بہت عجیب معلوم ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کی کرکٹ نیوز ایپ کو اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کریں اور کرکٹ سے متعلق تمام خبریں فری میں حاصل کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔