کراچی میں تیزرفتاربس نے ماں بیٹی کو کچل ڈالا

واقعے کے بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگاکر ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کردیا


February 03, 2016
جائے وقوع سے شواہد الٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، پولیس فوٹو: فائل

اورنگی ٹاؤن میں ڈسکو موڑ کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں جب کہ مشتعل افراد نے بس کو آگ لگادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈسکو موڑ کے قریب تیز رفتار بس نے دو خواتین کو کچل دیا۔ دونوں خواتین کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکیں، واقعے کے وقت جائے وقوع پر موجود لوگ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے بس کو آگ لگادی جب کہ ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین کی شناخت ماں اور بیٹی کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور جائے وقوع سے شواہد الٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔