سندھ اسمبلی میں پی آئی اے ملازمین پر تشدد کے خلاف قرارداد منظور
پی آئی اے ملازمین کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، قرارداد میں مطالبہ
سندھ اسمبلی نے پی آئی اے ملازمین پر تشد کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سبندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا تو ارکان اسمبلی پی آئی اے ملازمین پر تشدد اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے۔ اجلاس کے آغاز پر واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لئے جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا تو سینیئر وزیر نثار کھوڑو نے واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی، جس پر ایم کیو ایم کی جانب سے اعتراض کیا کہ ان کی جماعت نے رات کو قرارداد جمع کرائی تھی انہیں پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ اس دوران سینئیر وزیر اور قائد حزب اختلاف کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ جس پر ایم کیو ایم سمیت اپوزیشن کے ارکان اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوگئے ۔
شورشرابے کے بعد سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ مذمتی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ پی آئی اے ملازمین کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔