انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان نے سری لنکا کو 23 رنز سے شکست دے دی

انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کےگروپ میں میں پاکستان نے پہلی پوزیشن سنبھال لی اورکوارٹر فائنل میں گرین شرٹس ویسٹ انڈیزسے ٹکرائےگی


ویب ڈیسک February 03, 2016
انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کےگروپ میں میں پاکستان نے پہلی پوزیشن سنبھال لی اورسیمی فائنل میں گرین شرٹس ویسٹ انڈیزسے ٹکرائےگی۔ فوٹو:فائل

WASHINGTON: بنگلادیش میں جاری انڈر 19 کرکٹ ورلڈ میں پاکستان نے عمدہ بولنگ کی بدولت سری لنکا کو 23 رنز سے شکست دے دی۔

میرپور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.4 اوورز میں 212 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 189 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ گرین شرٹس کی جانب سے 8 بولرز کو آزمایا گیا اور سب نے بہترین کارکرگی پیش کی، شاداب خان نے 3، سمین گل، حسن محسن اور احمد شفیق نے 2،2 جب کہ ارسلان شیخ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے مڈل آرڈر بلے باز حسن محسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 86 رنز بنائے جب کہ کپتان ذیشان ملک 11، محمد عمر 26، سیف بدر 24، عمیرمسعود 10، سلمان فیاض 33، حسن خان5،شاداب خان 2، سمین گل ایک اور احمد شفیق 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کے تھیلان نمیشن،ونیدو ہسارنگا اور ڈامیتھا سلوا نے 2،2 جب کہ اسالنکا اور اسیتھا فرننڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پہلی وکٹ 8 رنز پر گرنے کے بعد سری لنکن بلے باز وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے چلے گئے، آئرلینڈر کی جانب سے کمندو مینڈس 68 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پرحسن محسن کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ "بی" میں پاکستان نے پہلی پوزیشن سنبھال لی اور کوارٹر فائنل میں گرین شرٹس ویسٹ انڈیز سے ٹکرائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔