نئی دلی میں مشتعل خاتون نے مودی کے قافلے پر گملا پھینک دیا

پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی


ویب ڈیسک February 03, 2016
پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی- فوٹو: ہندوستان ٹائمز

خاتون نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے قافلے پر گملا پھینک دیا جب کہ پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ایک خاتون نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا قافلہ روکنے کی کوشش کی تاہم وزیراعظم کی ڈیوٹی پر مامور کمانڈوز نے انہیں آگے بڑھنے نہ دیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ نریندر مودی سے ملنا چاہتی ہیں لیکن کمانڈوز نے انہیں زبردستی راستے سے ہٹایا جس پر خاتون مشتعل ہوگئی اور وزیراعظم کے قافلے پر پھولوں کا گملا پھینک دیا۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر خاتون کو حراست میں لے لیا جب کہ مزید پوچھ کچھ کے لیے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔