سیاچن گیاری سیکٹر سے مزید 2 فوجی جوانوں کے جسد خاکی مل گئے

اب تک صرف 105 جوانوں کے جسدخاکی ملے ہیں


ویب ڈیسک November 04, 2012
اب تک صرف 105 جوانوں کے جسدخاکی ملے ہیں. فوٹو اے ایف پی

گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دب جانے والے مزید 2 فوجی جوانوں کے جسد خاکی مل گئے ہیں۔

سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دب جانے والے فوجی جوانوں کی تلاش کا کام ساتویں ماہ بھی جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال 7 اپریل 2012 کو سیاچن کے گیاری سیکٹر میں 148 فوجی جوان اور سویلین اہلکار برف اور مٹی کے تودے تلے دب گئے تھے جن کی تلاش کے لئے پاک فوج نے امدادی کارروائیاں شروع کردی تھیں لیکن اب تک صرف 105 جوانوں کے جسدخاکی ملے ہیں جبکہ باقی افراد کی تلاش کےلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں