وزارت داخلہ نے رینجرزاختیارات میں 90 روزہ توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

رینجرز دہشت گردوں ،بھتہ خوروں اوراغواکاروں کےخلاف کارروائی کےساتھ دہشت گردوں کے معاونین کے خلاف بھی کارروائی کرسکے گی

رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پولیس اختیارات بھی دیے گئے ہیں، فوٹو؛ فائل

لاہور:
وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی ریکوزیشن پر رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی گئی ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی ریکوزیشن پر رینجرز کے اختیارات میں توسیع دی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ سندھ رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پولیس اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔


رینجرز دہشت گردوں ، بھتہ خوروں اور اغواکاروں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے معاونین کے خلاف بھی کارروائی کرسکے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے مسئلے پر سندھ اوروفاقی حکومت کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی کیوں کہ سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات مشروط کردیئے تھے جسے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے مسترد کرتے ہوئے رینجرز کے مکمل اختیارات کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔
Load Next Story