ماہرہ اورشاہ رخ کی فلم’’رئیس‘‘کی شوٹنگ ہندو انتہا پسندوں کے احتجاج کے باعث خطرے کا شکار  

انتہاپسندوں کی جانب سے بھارتی گجرات میں فلم کی شوٹنگ کی اجازت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔


ویب ڈیسک February 03, 2016
انتہاپسندوں کی جانب سے بھارتی گجرات میں فلم کی شوٹنگ کی اجازت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی آنے والی فلم ''رئیس'' کی گجرات میں جاری شوٹنگ وشواہندو پریشد کے احتجاج کے باعث روک دی گئی ہے۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندو انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف بی جے پی کو آئینہ کیا دکھایا توان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا جب کہ حکمران جماعت کے رہنماؤں کی جانب سے کنگ خان کو پاکستان کا ایجنٹ تک قرار دیا اور ان کی فلم ''دل والے'' کے بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی جس کے بعد انہیں معافی مانگتے ہوئے اپنا بیان واپس لینا پڑا تاہم اب ان کی نئی آنے والی فلم ''رئیس'' کے لیے بھی مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند جماعت وشواہندو پریشد کی جانب سے شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ''رئیس'' کی بھارتی گجرات میں شوٹنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جب کہ مظاہرین نے شاہ رخ خان کی تصویر والے پوسٹر نذر آتش کرتے ہوئے ان کی شوٹنگ کی اجازت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔ دوسری جانب پولیس نےاداکار شاہ رخ خان اور فلم کے سیٹ پر سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان نے اپنی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف احتجاجاً ایوارڈ واپس دینے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |